آبے ایشیائی علاقے کو غیر مستحکم کر رہے ہیں، ڈی پی جے رہنما کا واشنگٹن میں سامعین سے خطاب

واشنگٹن: جاپان کے مرکزی اپوزیشن رہنما نے جنگی تاریخ پر آبے کے قدامت پرستانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔ اور خدشے کا اظہار کیا کہ وہ مشرقی ایشیا میں “عدم استحکام” کا باعث بن سکتے ہیں۔

اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے صدر بانری کائیدا اس ہفتے واشنگٹن میں ایک دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا وہ زمانہ جنگ میں ملک کے برتاؤ کے حوالے سے اظہارِ افسوس کے تمام بیانات پر قائم ہیں۔

کائیدا نے کہا کہ آبے کی حکومت کے بیانات اور افعال نے جاپان کے پڑوسیوں کے ساتھ ساتھ اس کے امریکی اور یورپی اتحادیوں کو بھی دور کر دیا ہے۔ وہ شکوک کا شکار ہیں کہ شاید وزیرِ اعظم آبے تاریخ میں ترمیم کے قائل ہیں۔

کائیدا نے منگل کو بروکنگز انسٹیٹیوٹ کے تھنک ٹینک میں کہا، “میں تاریخ میں ترمیم پسندی کو واضح طور پر رد کرتا ہوں اور اس کی مخالفت کروں گا”۔ انہوں نے عہد کیا کہ ان کی جماعت “مابعد جنگ کے جاپانی سماج میں پھلنے والی پختہ کار جمہوریت کی حفاظت کرے گی”۔

کائیدا نے کہا، “مقامی طور پر آبے انتظامیہ نے اپنے آمریت پسندانہ رجحانات واضح کر دئیے ہیں اور عالمی طور پر آبے انتظامیہ صحت مندانہ قوم پرستی کے دائرے سے آگے جا کر مشرقی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.