ٹوکیو: شیکوکو میں تین صوبوں میں سے ایک معروف زیارتی راستہ گزرتا ہے۔ حال ہی میں اس راستے کے 13 مقامات پر کئی نسل پرستانہ اسٹیکر چسپاں دیکھے گئے ہیں۔
این ایچ کے نے خبر دی کہ پہلا اسٹیکر مارچ کے اواخر میں دیکھا گیا تھا۔ یہ اسٹیکر تاکاماتسو، صوبہ کاگاوا میں 88 مندر کے زیارتی راستے پر ایک جائے آرام پر لگایا گیا۔ بدھ کو مزید نسل پرستانہ پوسٹر دیکھے گئے۔ یہ پوسٹر صوبہ توکوشیما میں یوشینوگاوا اور آوا اور اس کے ساتھ ساتھ صوبہ ایہائم کے ایک مقام پر راستے کے ساتھ ساتھ لگائے گئے تھے۔
1200 کلومیٹر طویل 88 مندر زیارت گاہ (شیکوکو ہینرو) جاپان کا سب سے مشہور زیارتی راستہ ہے۔ یہ پیدل، کاروں، بسوں اور سائیکلوں پر کئی زائرین کو اپنی جانب کشش کرتا ہے۔ اس زیارت گاہ کی تاریخ 1200 سال پرانی ہے۔
پچھلے برس ایک 38 سالہ کوریائی خاتون چوئی سانگ ہی کو زائرین کے لیے پہلی غیر ملکی گائیڈ کے طور پر چنا گیا تھا۔
این ایچ کے کے مطابق، شیکوکو 88 مندر زیارت گاہ ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ امتیاز کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ جس نے بھی نسل پرستانی پیغامات چسپاں کیے ہیں وہ باز آ جائے۔