آموں کے جوڑے کی بولی 300,000 ین

ٹوکیو: کیودو نیوز کے مطابق، جنوبی جاپان میں اگائے گئے آموں کا ایک جوڑا جمعرات کو 300,000 ین کی ضخیم رقم میں نیلام ہوا۔ یہ سیزن کے پہلی نیلامی کے حوالے سے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔

ایجنسی نے کہا، “تائیو نو تاماگو” (سورج کا انڈا) نامی آموں کا برانڈ میازاکی سے بذریعہ پرواز فوکوؤکا کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لایا گیا تھا۔ وہاں یہ فروخت کے لیے پیش ہونا تھے۔

میازاکی کی زرعی اقتصادیات کی فیڈریشن کے مطابق، “تائیو نو تاماگو” آم کہلانے کے لیے ہر پھل کا وزن کم از کم 350 گرام ہونا چاہیئے اور یہ زیادہ شیریں بھی ہونا چاہیئے۔

جاپان میں پھل عام طور پر مہنگے ہیں اور اکلوتے سیب کی لاگت 300 ین سے بڑھ جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ جبکہ 20 چیریوں کی ایک پیشکش آپ کو 10,000 ین کا دھچکا لگا سکتی ہے۔

تاہم، یہ سب کچھ 2008 میں ہونے والی ایک نیلامی کے مقابلے میں پھیکا پڑ جاتا ہے۔ اس وقت 2.5 ملین ین کی قیمت میں کانتالوپے خربوزوں کا ایک جوڑا نیلام کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.