ٹوکیو: 65 سال یا زیادہ عمر کے اکیلے لوگوں پر مشتمل گھرانوں کی تعداد 2035 تک متوقع طور پر 37.7 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ جبکہ ٹوکیو میں یہ تعداد اسی عرصے میں 44 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یہ بات قومی ادارہ برائے آبادی و سوشل سیکیورٹی کی ایک تحقیق سے پتا چلی۔
ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ 2010 میں 65 برس یا زیادہ عمر کے سربراہان والے گھرانوں اور اکلوتے بوڑھے افراد والے گھرانوں کی تعداد 31.2 فیصد تھی۔ آخری مرتبہ 2010 میں ہی یہ سروے کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، صوبہ آکیتا عمر رسیدہ افراد پر مشتمل گھرانوں کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں 52.1 فیصد ایسے گھرانے ہیں۔ ٹوکیو میں یہ تعداد 35.8 فیصد ہے۔
ادارے نے مزید اطلاع دی کہ اپنے بل پر رہنے والے افراد جو دیر سے شادی کرتے ہیں یا شادی ہی نہیں کرتے، کی تعداد بھی بڑھی ہے اور مسلسل بڑھنے کی توقع ہے۔ اس سے جاپان کی عمر رسیدہ ہوتی آبادی کا مسئلہ مزید گھمبیر ہو گا۔