پولیس والے نے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کر کے خودکشی کر لی

سائیتاما: سائیتاما کی صوبائی پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک پولیس افسر کو مردہ پایا گیا ہے۔ بظاہر اس نے اپنی منگیتر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق، 24 سالہ تاکویا سےکیگوچی کی لاش سایاما میں اس کی اپارٹمنٹ عمارت کے باہر پائی گئی۔ این ٹی وی نے کہا کہ اس نے صبح 5 بجے کے قریب کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے تیسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں خاتون پولیس اہلکار 24 سالہ یوکو مامیا کی لاش پائی۔ اسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ چاقو اس کی لاش کے قریب ہی پڑا مل گیا۔

این ٹی وی نے خبر دی کہ سےکیگوچی اور مامیا بچپن کے دوست تھے اور انہوں نے اپریل 2012 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی۔ وہ منگنی شدہ تھے اور مارچ میں شادی کا ارادہ کر رہے تھے لیکن پھر شادی ملتوی کر دی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.