چین کا جاپانی وزیر کے یاسوکونی مزار کے دورے پر احتجاج

بیجنگ: چین کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کو جاپان سے احتجاج کیا۔ قبل ازیں ایک جاپانی وزیر نے ایک مزار کا دورہ کیا تھا جسے ناقدین ٹوکیو کی جنگی جارحیت کی نشانی سمجھتے ہیں۔

چین اور جنوبی کوریا دونوں ماضی میں بار بار جاپانی سیاستدانوں کے یاسوکونی مزار کے دوروں پر اظہارِ ناراضگی کر چکے ہیں۔ وہاں جنگ میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے جنگی مجرموں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جنہیں دوسری جنگِ عظیم کے بعد ایک اتحادی ٹریبونل نے سزائیں سنائی تھیں۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یوشیتاکا شیندو کے دورے سے ایک مرتبہ پھر ظاہر ہوا کہ جب تاریخ سے روبرو ہونے کی باری آئے تو جاپان کی کابینہ “غلط رویے” کی حامل ہے۔ شیندو جاپان میں امورِ داخلہ کے وزیر ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، “چین نے پہلے ہی جاپان سے احتجاج کیا ہے”۔

شیندو جاپانی حکومت میں نسبتاً کم تر مرتبے کی شخصیت ہیں اور اکثر اس مزار پر جاتے رہتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.