پریس ریلیز: غریب عوام پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشفاق الرحمان ھاشمی صاحب نے کہا ہے که
جاپان بھر میں پاکستانی مسلمانوں کا رمضان مبارک کے موقع پر جوش خروش قابل ستائیش هے – اور اللّہ سے دعا ہے که دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے رمضان اسی طرح سے خوش خرم اور پر جوش بنادے،
مگر تمام پکستانیوں سے اپیل هے که اِن برکتوں اور خوشیوں کی محفل میں اور افطار پارٹیوں میں اُن غریب پاکستانیوں کو مت بھولیں جو ایک کلو چینی اور دس کلو آٹے کے لیے سڑکوں پر لائین میں لگا دئے گئے هیں . آپنی خوشیوں میں ان پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کیا جائے جو لائینوں لگ کر آٹا اور چینی کے حصول کے لیے آپنی جانیں گنوا رهے هیں ، سب لوگوں کو اس بابرکت مہینے ميں آپنے ملک کے ظالمانه اور جاگیردارانه نظام کے خاتمے کے لیے ضرور دعا کرنی چاھئے
(مسعود حیدر) 09033139702