برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کے بعد حکومت نے 112,000 مرغیاں تلف کرنے کا کام مکمل کر لیا

ٹوکیو: اہلکاروں نے منگل کو کہا، جاپان نے تین برسوں بعد پہلی برڈ فلو انفیکشن کی تصدیق کے بعد 112,000 مرغیاں ذبح کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ حکام تازہ ترین وبا پھوٹنے پر قابو پانے کے لیے سرعت سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کوماموتو کی صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا، اتوار کو کارکنوں نے صوبہ کوماموتو کے ایک پولٹری فارم پر رکھی گئی 56,000 مرغیوں کی تلفی شروع کی تھی۔ یہاں ڈی این اے ٹیسٹ سے وائرس کی ایچ فائیو قسم کی تصدیق ہوئی تھی۔ قبل ازیں مالک نے ہفتے کو اچانک پرندوں کی موت کی خبر دی تھی۔

اہلکار نے کہا، مزید 56,000 مرغیاں ایک اور فارم پر تلف کی گئیں۔ یہ فارم بھی اسی مالک کا تھا اور یہاں بھی ممکنہ طور پر انفیکشن موجود ہو سکتا تھا۔

اہلکار نے کہا، “ہم نے پیر کو رات گئے ذبح کرنے کا عمل مکمل کر لیا اور اب وائرس کو دیگر علاقوں تک پھیلنے سے روک رہے ہیں”۔ اس نے مزید کہا کہ منگل کی صبح تک مزید کسی انفیکشن کی اطلاع نہیں تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.