چھتری بردار شخص کی اوراوا وارڈ کا دفتر لوٹنے کی کوشش

سائیتاما: اوراوا وارڈ، سائیتاما شہر میں پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے۔ وہ چھتری پکڑے ہوئے تھا اور زبردستی ایک سرکاری دفتر میں داخل ہو کر روپے کا مطالبہ کرنے لگا۔

پولیس کے مطابق، 43 سالہ کازوہیرو کاواباتا بے روزگار ہے اور اس کا کوئی مستقل پتہ ٹھکانہ نہیں ہے۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ وہ اتوار کو صبح 5:40 کے قریب وارڈ کے دفتر میں داخل ہوا اور رات کی شفٹ میں کام کرنے والے 63 سالہ شخص پر چھتری تان لی۔ پولیس نے کہا، کاواباتا نے روپے کا مطالبہ کیا اور ملازم کو چھتری سے ضرب لگائی۔ اسے معمولی زخم آئے ہیں۔

ایک سیکیورٹی گارڈنے کاواباتا کو پولیس کے آنے تک قابو کیے رکھا۔ کاواباتا نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اسے روپے کی ضرورت تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.