کاواساکی: کاواساکی، صوبہ کاناگاوا میں ایک زیلکووا کے درخت سے 20 کلوگرام وزنی شاخ گر کر ایک ایک 6 سالہ بچی کے سر پر جا لگی۔ اس وجہ سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی سہ پہر 3 بجے فولّیل ساگینوما اسٹور، میامائے وارڈ کے بیرونی احاطے میں پیش آیا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ یہ شاخ 9 میٹر طویل تھی اور 6.5 میٹر کی اونچائی سے ٹوٹ کر کنڈرگارٹن کی بچی کے سر پر آ لگی۔
پولیس نے بدھ کو کہا، اسے سر کے زخموں کے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ اس کی والدہ اور بہن زخمی نہیں ہوئیں۔
پولیس کے مطابق، یہ درخت 36 برس قبل لگایا گیا تھا۔ ٹہنی گرنے کی غالب وجہ یہ تھی کہ درخت مر رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی شاخیں کمزور ہو رہی ہیں۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی، ایک قریبی اسٹور کے مینجر نے کہا کہ سڑک کنارے لگے درختوں کی جانچ بے قاعدہ اور ناکافی تھی۔