ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے کہا، بدھ کو تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر ایک پانی کے برتن سے صرف ایک ٹن تابکاری سے آلودہ پانی خارج ہوا ہے۔
ٹی بی ایس نے بدھ کو خبر دی، ٹیپکو اہلکاروں کے مطابق پانی صاف کرنے کا نظام مسائل کا شکار ہے۔ یہ نظام آلودہ پانی سے تابکار مادے الگ کرنے کے کام آتا ہے۔
ٹیپکو کے اہلکاروں نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کارکنوں نے ایک برتن میں سے پانی رستے ہوئے دیکھا۔ یہ برتن صفائی نظام میں پہلے ہی عمل کاری شدہ پانی سے بھرے ٹینکوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ٹی بی ایس نے کہا، یہ حد سے زیادہ بھر کر ابلنا شروع ہو گیا تھا، اور تابکار اجزاء تب بھی ٹینکوں میں موجود تھے۔
اہلکاروں نے کہا کہ خارج شدہ پانی سے 3.8 ملین بیکرلز فی لٹر کی ریڈنگز مل رہی تھیں۔ اس کے علاوہ آلودہ پانی میں تابکار سیزیم کی خطرناک مقدار 9300 بیکرلز بھی دریافت ہوئی۔
ٹیپکو نے کہا کہ ذخیرہ ٹینکوں والی عمارت سے باہر آلودہ پانی خارج نہیں ہوا۔