کاناگاوا میں 23 لوگوں کو نابالغوں کو تمباکو، شراب نوشی کی اجازت دینے پر الزامات کا سامنا

کاناگاوا: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے 23 افراد کے خلاف استغاثہ کو دستاویزات بھیجی ہیں۔ انہوں نے نابالغوں کی تمباکو اور شراب نوشی کی حوصلہ افزائی کی، اجازت دی اور اس کی ممانعت نہ کی۔

این ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی، پولیس کے مطابق 23 افراد میں سرپرست والدین، تمباکو کی دوکانوں، شراب بیچنے والی سپر مارکیٹوں پر کام کرنے والے کلرک اور جز وقتی ملازمین شامل ہیں۔ ان تمام پر نابالغوں کے حوالے سے شراب اور تمباکو نوشی کی جان بوجھ کر فروخت کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

نامزد افراد سے کیے گئے کچھ انٹرویوز میں ان لوگوں نے عجیب و غریب بہانے تراشے۔ مثلاً “میرا بچہ میری بات سنتا ہی نہیں، اس لیے میں نے اسے روکنا ہی چھوڑ دیا” اور “خیر میں سمجھ سکتا ہوں کہ میرا بچہ مجھے سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر خود بھی سگریٹ نوشی کی خواہش رکھتا ہو گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.