روس متنازعہ جزائر کوریلز پر فوجی موجودگی میں اضافہ کرے گا

ماسکو: ایک اعلی کمانڈر نے جمعے کو کہا، روس اگلے دو برسوں میں جزائر کوریل پر دو نئی فوجی عمارات تعمیر کرے گا۔ یہ جزائر پڑوسی جاپان کے ساتھ ایک تنازعے کی وجہ ہیں۔

روسی ایجنسیوں کے مطابق، روس کے مشرق بعید کے فوجی حلقے کے کمانڈر سرگئی سورویکوف نے نے کہا، “جزائر اتوروپ اور کوناشیر پر فوجی اڈے قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور مصدقہ ہے”۔

انہوں نے کہا، ان دو جزائر پر تعینات فوجی اضافی سامان بھی وصول کریں گے۔ جاپان ان جزائر کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے اور روس نے جنگِ عظیم دوم کے آخری دنوں میں ان پر قبضہ کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا، “جزیرہ ساخالین اور جزائر کوریلز پر واقع فوجی اڈوں کی کو ازسرِ نو مسلح کرنے کا عمل مسلسل ہے”۔

بحر الکاہل کے ان جنوبی ترین جزائر کے معاملے پر ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان کئی عشروں سے تعلقات کھنچاؤ کا شکار ہیں۔ روس میں انہیں جنوبی کوریلز اور جاپان میں شمالی علاقہ جات کہا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.