کاناگاوا: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک 42 سالہ بے روزگار شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر اس سال فروری میں یوکوسوکا شہر میں ایک اسکول کے 10 سالہ طالبعلم اور دیگر دو طلباء پر مبینہ طور پر حملے کا الزام ہے۔ مذکورہ بچے اس وقت کھیل رہے تھے۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ اس نے لڑکوں پر سہ پہر 4:40 کے قریب حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق وہ عورت کا بہروپ بھرے ہوئے تھا۔ پولیس نے کہا کہ واتانابے نے بچوں کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر ٹھوکریں ماریں۔
10 سالہ بچے نے اس حملے کے بعد ایک کمیونٹی بلیٹن بورڈ پر اپنے حملہ آور کا حلیہ نشر کیا۔ اسکول کے طالبعلم نے یاد کرتے ہوئے لکھا کہ واتانابے کے لمبے اور اچھی طرح سنبھالے ہوئے بال تھے۔ وہ واقعے کے وقت خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا۔
پولیس نے کہا کہ واتانابے نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اس نے پولیس کو بیان میں کہا، “مجھے یاد ہے کہ اس واقعے کہ بارے میں سنا تھا۔ لیکن میں آپ کو بتا رہا ہوں وہ میں نہیں تھا”۔