78 سالہ خاتون ایکس رے کے بعد ہسپتال میں وفات پا گئی

ٹوکیو: ایک ڈاکٹر نے خاتون مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی کا ایکسرے کرتے ہوئے ممنوعہ تقابلی ایجنٹ استعمال کر لیا جس کی وجہ سے مریضہ کی اچانک موت واقع ہو گئی۔ یہ بات ہسپتال کے اہلکاروں نے جمعے کو بتائی۔

قومی مرکز برائے عالمی صحت و ادویہ کے مطابق، 16 اپریل کو ایک 78 سالہ خاتون ہسپتال میں داخل کروائی گئی تھی۔ اسے زیریں دھڑ کا درد لاحق تھا۔ اس خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کا ایکسرے کرنے کے لیے ایک ممنوعہ تقابلی ایجنٹ استعمال کیا گیا۔ ایک 29 سالہ ڈاکٹر نے اس کی زیریں کمر میں یہ ایجنٹ بذریعہ انجیکشن داخل کیا تھا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس اس کیس پر ایک تفتیش سر انجام دے رہی ہے تاکہ پیشہ ورانہ غفلت اور طبی بےضابطگی کے الزامات لگانے کا تعین کیا جا سکے۔

ہسپتال کے اہلکاروں نے کہا کہ ذمہ دار خاتون ڈاکٹر اطلاع کے مطابق اس سے مکمل طور پر لاعلم تھی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ تقابلی ایجنٹ کو زیریں دھڑ میں داخل نہیں کرنا چاہیئے۔ “ہم ہسپتال میں اپنی انتظامیہ کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ پیش آئے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.