ٹی پی پی پر جاپان امریکہ مذاکرات میں تعطل جاری

واشنگٹن/ٹوکیو: دونوں ممالک کے اہلکاروں نے جمعے کو کہا، امریکہ اور جاپان کے درمیان ایک وسیع تر علاقائی تجارت معاہدے کے لیے اشد ضروری مذاکرات چند حساس شعبوں تک محدود رہ گئے اور پیر کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ دونوں اطراف سے مذاکرات کار دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات سے قبل رکاوٹیں دور کرنے کی جد و جہد میں مصروف ہیں۔

امریکی تجارتی نمائندے نے تصدیق کی کہ قائم مقام امریکی تجارتی نمائندے وینڈی کلٹر اور جاپانی ڈپٹی چیف مذاکرات کار ہیروشی اوئے کے درمیان پیر کو بات چیت دوبارہ شروع ہو گی۔

جاپانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ جاپان کو چاول، گندم اور شکر پر درآمدی محصولات رکھنے کی اجازت دینے پر تیار ہے تاہم اس دوران جاپان امریکی چاول کی درآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ قبل ازیں امریکہ جاپان پر زور ڈال رہا تھا کہ وہ اپنے ٹیرف بالکل ختم کر دے۔

جاپانی اہلکار پرامید تھے کہ آسٹریلیا کے ساتھ رواں ماہ ہونے والے دو طرفہ تجارتی معاہدے سے امریکہ کو بھی ایسی رعایات دینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ آسٹریلیا کے معاہدے کے تحت جاپان کو بڑے گوشت پر کم شرح کا ٹیرف رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.