حکومت نے سیلز ٹیکس اضافے کے بعد اقتصادی تخمینے میں کٹوتی کر دی

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے معیشت پر اپنے مجموعی تخمینے میں معمولی سی کمی کی ہے۔ ڈیڑھ برس کے عرصے میں یہ پہلی کٹوتی ہے تاہم اہلکاروں نے معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید تحریکی پیکج کی ضرورت کو رد کیا۔

حکومت نے مارچ کی قدر پیمائی کے مطابق کہا کہ معیشت معتدل بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ تاہم حکومت نے کہا کہ 1 اپریل کے بعد سیلز ٹیکس اضافہ نافذ ہونے کے بعد طلب میں کچھ کمی آئی ہے۔

حکومت نے نومبر 2012 کے بعد پہلی مرتبہ تخمینوں میں کمی کی ہے۔ ایک ہفتہ قبل بینک آف جاپان نے معیشت کی بحالی کے بارے میں خوش فہمانہ نقطہ نظر برقرار رکھا تھا اور کہا تھا کہ معیشت معتدل انداز میں بحال ہو رہی ہے۔ تاہم سرکاری اہلکار حکومتی اور مرکزی بینک کے نقطہ ہائے نظر میں کوئی تفاوت محسوس نہیں کرتے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.