ٹو کیو (رپورٹ شاہد مجید): ٹو کیو کے علاقے، وینو پارک میں، پاک جاپان میلہ منعقد ہوا
سفارتخانہ پاکستان ٹوکیوکی جانب سےشاندار انتظامات !۔
جاپان کی سیاسی سماجی دینی تنظیموں ،مذہبی اداروں ،نوجوانوں بچوں خواتین اورکمیونٹی کی اکثریت نے جوش خروش سے اس میلے میں شرکت کر کے سفارتخانہ پاکستان کی جانب پاک جاپان میلے کو بھرپور انداز میں کامیاب کروایا
کم و پیش اندازے کے مطابق لاکھوں افراد نے اس میلے میں شرکت کی میلے میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو پہلی با اس شاندار تفریح کا موقع ملا ہے اس میلے کے لے سفارتخانہ کے ڈپٹی مشن اف چیف علی جاوید نے اپنی نگرانی میں خصوصی انتظامات کروائے تھے۔
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان نے بھی زلزلہ اور سونامی میں پاکستان کمیونٹی کی جانب سے امدادی کاروایوں دیگر سرگرمیوں کے علاوہ پاکستان سے متعلقہ تصویری نمایش کا اہتمام کیا تھا