سیندائی: 11 مارچ، 2011 کو اشینوماکی، صوبہ میاگی میں سونامی میں 23 بچوں کا ایک گروہ ریلے میں بہ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ ان کے والدین نے اسکول اور صوبائی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں انہیں بچوں کی اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
مدعیوں کا کہنا ہے کہ اوکاوا ایلیمنٹری اسکول کے عملے کو اسکول سے بچوں کے انخلاء کے لیے زیادہ تیزی سے عمل کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے اشینوماکی شہر اور صوبائی حکومت پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے سونامی کا انتباہ جلد نہ جاری کیا۔
اراکینِ خاندان فی بچہ 100 ملین ین کا ہرجانہ طلب کر رہے ہیں۔
تاہم مقامی حکومت اور اسکول کے اہلکاروں نے کہا کہ سونامی کی جسامت کی پیشن گوئی کرنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔ اور نا ہی کسی کو یہ پتا تھا کہ وہ خشکی پر اتنی اندر اور اسکول تک آ پہنچے گا۔