شیزوؤکا: پولیس نے ایک 20 سالہ عورت کو حراست میں لیا ہے۔ قبل ازیں پیر کی صبح نومازو، صوبہ شیزوؤکا میں ساحل پر اس کی نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔
پولیس کے مطابق، ایک شخص نے صبح 7:20 کے قریب نومولود بچی کی لاش پانی کے کنارے سے 100 میٹر کے فاصلے پر دریافت کی۔ ٹی بی ایس کے مطابق بچی برہنہ تھی اور ایک کمبل میں لپٹی ہوئی تھی۔
نومولود کی ماں یوکینو اوسابے نومازو میں ایک شاپ کلرک کا کام کرتی ہے۔ پولیس نے کہا اس نے اتوار کو رات گئے لاش پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔
اوسابے نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا، “بچی میرے مکان پر پیدا ہوئی۔ لیکن میں اپنے والدین یا دوستوں کو کسی بھی طرح نہیں بتا سکتی تھی کہ میرے ہاں بچہ ہوا ہے۔ چنانچہ میں نے اسے پھینک دیا۔”