پاؤل مک کارتھی نے جاپان میں بقیہ کنسرٹ منسوخ کر دئیے

ٹوکیو: پاؤل مک کارتھی نے بیماری کی وجہ سے اپنے جاپانی ٹور کے بقیہ کنسرٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔ علالت کی تفصیلات نامعلوم ہیں۔

71 سالہ بزرگ انگریز پاپ فنکار نے پہلے ہی پچھلے ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں طے شدہ مظاہرہ فن منسوخ کر دیا تھا۔

منگل کو پروموٹرز نے کہا کہ مک کارتھی کے دو بقیہ کنسرٹ بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ ایک کنسرٹ ٹوکیو کے نیپون بودوکان ہال میں بدھ والے دن اور دوسرا ہفتے کو اوساکا کے یانمار ناگی اسٹیڈیم میں ہونا تھا۔

پاؤل مک کارتھی کے ایک ترجمان نے کہا: “پاؤل مک کارتھی کو انتہائی افسوس کے ساتھ اپنے بقیہ جاپانی شوز منسوخ کرنا ہوں گے۔ پاؤل کی طبیعت بہتر نہیں اور یہ منسوخی ناگزیر ہے۔ وہ بہتری کے لیے پرامید تھے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا کہا ہے۔”

مک کارتھی لندن میں مختصر آرام کے بعد بذریعہ پرواز ٹوکیو آئے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے شمالی امریکہ کا پرجوش ٹور کیا۔ وہ اگلے ہفتے شیڈیول کے مطابق جنوبی کوریا میں مظاہرہ فن کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.