جاپان، شمالی کوریا اگلے ہفتے سویڈن میں بات چیت کا انعقاد کریں گے

ٹوکیو: جاپان نے پیر کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے سویڈن میں شمالی کوریا سے بات چیت کرے گا۔ وہ کئی عشرے قبل شمالی کوریائی جاسوسوں کے ہاتھوں جاپانی شہریوں کے اغواء کے مسئلے پر بات چیت میں تیزی کا خواہشمند ہے۔

جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے ٹوکیو میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومتی سطح کی بات چیت 26 تا 28 مئی کو اسٹاک ہوم میں منعقد ہو گی۔

قبل ازیں مارچ میں دونوں ممالک نے 16 ماہ بعد پہلی باضابطہ بات چیت کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں کئی ایک معاملات پر بات چیت کی گئی جن میں اغوا کا مسئلہ اور شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام بھی شامل تھے۔

شمالی کوریا نے تسلیم کر کے جاپان کو غضبناک کر دیا تھا کہ اس کے ایجنٹوں نے 1970 اور 1980 کے عشروں میں 13 جاپانی شہری اغوا کیے۔ مقصد یہ تھا کہ وہ اس کے جاسوسوں کو جاپانی زبان اور روایات کی تعلیم دیتے۔

پیانگ یانگ نے بھی اپنی جانب سے مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ ٹوکیو کوریائی باشندوں کی تکلیف کے لیے زر تلافی ادا کرے۔ جاپان 1910 تا 1945 جزیرہ نما کوریا پر نوآبادیاتی تسلط رکھ چکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.