ہیٹاچی نے حسِ مزاح رکھنے والا روبوٹ متعارف کروا دیا

ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے منگل کو حسِ مزاح کا حامل ایک روبوٹ متعارف کروایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب اس کے لطیفے پھسپھے ثابت ہوں تو اسے پتہ لگ جاتا ہے۔

یہ ننھا سا روبوٹ EMIEW2 پہیوں پر چلتا ہے۔ یہ کسی اسکرپٹ کے بغیر کسی انسان کے ساتھ مختصر گفتگو کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔

ہیٹاچی کے انجینئروں نے اس انسان نما روبوٹ کو کئی ایک انسانی ردعمل شناخت کرنے کے لیے پروگرام کیا ہے۔ یہ غیر لفظی اشارے مثلاً سر ہلانا بھی سمجھ سکتا ہے۔

ٹوکیو میں منگل کو اس کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس 80 سینٹی میٹر طویل آلے نے ہیٹاچی کے مرکز پر کام کرنے والے لوگوں کی تعداد بارے کچھ اس طرح جواب دیا: “ہمارے پاس دو راج ہنس ہیں”۔

جب اس کا ہم سُخن پریشان نظر آیا تو روبوٹ نے کہا کہ وہ تو یونہی مذاق کر رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.