ٹیپکو نے فوکوشیما کا زمینی پانی سمندر کی جانب موڑنا شروع کر دیا

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر نے بدھ کو کہا کہ اس کے بائی پاس نظام شروع کر دیا ہے۔ یہ نظام زمینی پانی کو سمندر کی جانب موڑے گا اور آلودہ پانی کی مقدار کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ اقدام تباہ حال پلانٹ کے اندر سینکڑوں ٹن غیر آلودہ پانی کا رساؤ روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پانی پہلے ہی وہاں موجود تابکار پانی کے ساتھ مل کر آلودہ ہو جاتا تھا۔

ہر روز سائٹ کے نیچے 300 سے 400 ٹن کا اضافی پانی تابکاری سے آلودہ ہو جاتا ہے۔

ٹیپکو کے ایک ترجمان نے کہا، اس بائی پاس نظام کے ذریعے ہم روزانہ 80 ٹن پانی کم کرنے کے قابل ہوں گے۔ یہ وہ مقدار ہے جو روزانہ پلانٹ تلے آلودہ ہو رہی ہے۔

ٹیپکو نے کہا، 15 مارچ کو ضرر رساں ہم جاء عناصر کے لیے پانی کے نمونوں کی آزمائش کی گئی تھی۔ ان میں سیزیم اور ٹریٹیم شامل ہیں۔ ان میں سے ہر عنصر کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی پینے کے پانی کے لیے متعین مقداروں کا ایک معمولی جزو ہی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.