یوکوہاما ‘صفر’ ڈے کیئر انتظاری فہرست کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے قابل نہیں

یوکوہاما: یوکوہاما کے اہلکاروں نے اس ہفتے کہا کہ شہر مالی سال 2013 کے اختتام تک پراجیکٹ “زیرو” کو طےشدہ طور پر مکمل کرنے کے قابل نہ ہو سکا۔ “صفر” منصوبے کا مقصد ڈے کیئر مراکز یا ابتدائی تعلیمی پروگرام میں داخلے کے منتظر طلباء کی تعداد کو صفر تک لانا تھا۔

یوکوہاما شہر کے اہلکاروں نے اپریل 2013 میں اس کے بارے میں اولین اعلان کیا تھا۔ ٹی بی ایس نے بدھ کو خبر دی، تاہم اس برس یکم اپریل کو بھی 20 بچے متعلقہ مراکز میں داخلے کے منتظر تھے۔

شہری اہلکاروں کے مطابق، پچھلے برس اپریل میں جب “صفر” منصوبے کا اعلان ہوا تو 4000 بچے ریکارڈ پر موجود تھے۔ ان کے والدین نے انہیں ڈے کیئر مراکز یا ابتدائی تعلیمی پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواست دی ہوئی تھی۔

اس منصوبے کے اعلان کے بعد سے شہر نے کامیابی کے ساتھ بڑی تعداد میں کم عمر بچوں کی نگہداشت کی زیادہ گنجائش اور میزبانی کی صلاحیت حاصل کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.