اساہی کاوا : جاپانی جزیرے ہوکائڈو کے شہر اساہی کاوا میں بدھ کی صبح پیش آنے والے کار حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار بیٹھے جس میں ایک ہائی اسکول اسٹوڈنٹ بھی شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ صبح آٹح بج کے بیس منٹ پر ٹی جنکشن کے قریب پیش آیا جب ایک کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔اسا ہی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرالر ہائی وے کے داہنی جانب مڑ رہا تھا کہ وہ سامنے سے آتی کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں پچیس سالہ کار ڈرائیور یوٹو فوجینو اور پسنجر سیٹ پر موجود اس کی بہن کی موت واقع ہوگئی۔
اس تصادم کی زد میں ایک سترہ سالہ طالبعلم بھی آگیا اور جان کی بازی ہار بیٹھا جو وہاں ٹریفک سگنل کھلنے کا انتظار کر رہا تھا۔ٹرالر ڈرائیور ناگا اوکا اس حادثے میں زخمی ہونے سے محفوظ رہی جس نے بعد ازاں پولیس کو بیان دیا ہے کہ جب اس نے موڑ کاٹا تو ٹریفک سگنل کی بتی ہری تھی یعنی کہ سگنل کھلا ہوا تھا۔