نٹسورس: روسی صدر جناب دیمتری میدوید نے کہا ہے که انہیں امید هے که جاپان کے نئے وزیراعظم ہاتو یاما صاحب جاپان اور روس کے درمیان متنازعه جزائیر کے متعلق اپنی پیش روحکومت کی نسبت لچک دار رویه اختیار کریں گے ـ
انتہاپسندی کو سوچ کو ترک کرنا هی کامیابی کی راھ هموار کرے گا روسی صدر نے ایک کانفرنس میں کہا انہوں نے یه بھی کہا که ، یه بات جاپانی وزیراعظم کے لیے ایک پروپوزل ہے
یاد رهے جاپان کے علاقے هوکائیدو کے چار جزائر جو که جاپان کا حصه هیں ان پر روسی حکومت نے دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر قبضه کرلیا تھا جو که اب تک برقرار ہے ، اور هر جاپانی حکومت ان جزائر کو باهمی بات چیت سے واگزار کروانا چاهتی هے ـ