جاپان کے وزیرِاعظم چاہتے ہیں کہ ملک کے سیاسی اور کاروباری شعبوں میں 2020ء تک خواتین کو 30٪ نمائندگی دی جائے۔ اسی بات کے پیشِِ نظرپانچ خواتین کو جاپان کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر اعظم شنزوابی کی طرف سے اس عزم کا اعادہ ہوتا ہے کہ ملک میں معاشی صورتِحال کی بحالی کےسلسلےمیں خواتین کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کیاجائے۔
2001ء کے بعد جاپان کی کابینہ میں پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں جاپان کابینہ میں شامل کر کے وزارتیں دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے کی کابینہ میں 2 خواتین شامل تھیں۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے اعلان کے بعد انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم شنزوابی کی حکومت کا اہم کام ہے۔ جاپان کے وزیرِاعظم کی اپنی کابینہ میں یہ پہلی تبدیلی ہے۔