نیٹنڈو اپنی مقبول گیم مشین وی کی قیمت میں کمی کرے گی

نیٹ سورس:  جاپان اور امریکه کی مارکیٹ ميں  میں ویڈیو گیم   کی دنیا کے ایک بڑے نام نینٹنڈو نے اپنی مقبول زمانه گیم مشین “وی ” کی قیمتوں ميں ٢٠ فیصد تک کمی کا اعلان کیا هے ـ یورپی مارکیٹ میں بھی قیمت کم کیے جانے کا خیال کیا جاتا ہے لیکن ابھی کمپنی نے اس بات کا اعلان نهیں کیا هے ـ

اکتوبر کے شروع سے جاپان ميں وی کی قیمت ٢٥٠٠٠ ین سے کم کرکے ٢٠٠٠٠ین کر دی جائے گی اور امریکه میں وی  کی گیم مشین ٥٠ ڈالر سستی کردی جائے گی ، جو که ان دنوں ٢٠٠ ڈالر میں فروخت هو رهی ہے ـ

نینٹنڈو کی وی گیم مشین جو که  بٹنوں اور لیور کے کنٹرول کی بجائے ھاتھوں اور جسم کی حرکت سے کام کرتی هے اس نے ویڈیو گیم کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا تھا ، ٢٠٠٦ میں اس گیم کے مارکیٹ میں آنے سے لے کر مارچ ٢٠٠٩ تک اس گیم کے پانچ کروڑ  یونٹ فروخت هو چکے هیں ـ

تھوکائی ٹوکیو سیکورٹی کمپنی  لمٹیڈ  کے مطابق  جاپان کی گیم مارکیٹ کے ٦٥ پرسنٹ پر نینٹنڈو کی وی کا کنٹرول ہے اور سونی کے پلےاسٹیشن کا ٢٦ پرسنٹ اور مائکرو سوفٹ کے ایکس بکس کا ٩ فیصد ،

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.