ایک کورین شہری نے جاپانی ایمبیسی کے سامنے خود کو آگ لگا لی ۔

کازو ( نیٹ سورسز)  سیول میں بدہ کے روز  جاپانی ایمبیسی کے سامنے مظاہرے میں شامل ایک شخص نے جذبات میں آ کر خود کو آگ لگا لی ۔
زخمی کو فوراً ایمبولینس میں ڈال کر طبعی ماداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
کوریا کی نیوز ایجنسی “ یونہاپ نیوز “ کے مطابق اس شخص کی شناخت  کر لی گئی ہے ۔
اکیاسی سال کی عمر کے  چوئی نامی اس شخص کا تعلق  کوریا کے جنوبی شہر کھوانگجو سے بتایا گیا ہے ۔
سیول میں  جاپانی ایمبیسی کے سامنے اس مظاہرے میں کوئی ایک ہزار لوگ شامل تھے  ۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران  کورین شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف جنگ کے ختم ہونے کی سترویں برسی  کے دن کیا جا رہا تھا ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.