کازو( نیٹسورسز) جاپان کے فائر برگیڈ کے مطابق ، 2 آگست سے 9 اگست تک کے ایک ہفتے میں جاپان بھر سے ہیٹ سٹروک ( لو لگنا) سے جن لوگون کو ہسپتال منتقل کیا ہے ہے ان کی تعداد 11219 افراد ہے ۔
یہ دوسرا ہفتہ ہے کہ دس ہزار سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ہیٹ سٹروک سے مرنے والون کی تعداد 32 افراد بتائی گئی ہے ۔
بڑی عمر کے لوگون کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے پانی کا استعمال زیدہ کریں اور ائی کنڈیشن چلا کر رکھیں ۔
جاپان کے فائر برگیڈ کے مطابق پچھلے سال ، مئی سے لے کر ستمبر کے مہینے تک کوئی 50000 لوگوں کو ہیٹ سٹروک کی شکایت ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا ۔ْ