ایتاکورا (نیٹسورسز): اویتاپولیس کے مطابق یہاں ایک اولڈ ہوم میں ہونے والی لڑائی میں ایک اسی سالہ بابا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گیا ہے ۔
واقعات کے مطابق ایک ہی اولڈ ہوم میں مقیم دو بابوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی ، شیمیز نامی بابے کو شکوہ تھا کہ موریتا نامی بابا اولڈ ہوم کی اخلاقیات کو فالو نہیں کرتا ، تلخ کلامی بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،اور چھیاسی سالہ شیمیز نامی بابے نے چھری سے وار کر کے اسّی سالہ موریتا کو تقل کردیا ۔
قتل کے ملزم چھیاسی سالہ شیمیز کا بیان ہے کہ اس کی نیت موریتا کو قتل کرنے کی نہیں تھی ، اس کا کہنا ہے کہ میں صرف موریتا کو دھمکانا چاہتا تھا ۔