ایتاکورا (نیٹسورسز): ٹوکیو میں جاپانی پولیس نے ایک چوبیس سالہ سٹوڈنٹ کو گرفتار کر لیا ہے ، جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک بیالیس سالہ وکیل کے دفتر میں داخل ہو کر اس کو مکے مارے اور اس کے بعد وکیل کے پیٹ کے نیچے کے پرزے کو کاٹ کر ٹوائیلٹ میں بہا دیا ۔
واقعات کے مطابق ، چوبیس سالہ سٹوڈنٹ جس کا نام کوتسگائی بتایا جاتا ہے اس کی بیوی ایک وکیل کے دفتر میں کام کرتی ہے ، ملزم کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی کے وکیل کے ساتھ“گہرے” تعلقات قائم ہو چکے ہیں ۔
اس بات کے غصے میں کوتسگائی بیالیس سالہ وکیل ،جس کا نام نہیں بتایا گیا کے دفتر میں داخل ہوا اور غصے میں ڈھاڑتے ہوئے اپنے رقب وکیل کو گھونسے مارنے لگا ، گھونسے مارت مارتے کوتسگائی وکیل کو ٹوائلٹ میں لے گیا اور اپنے پاس پہلے سے موجود زرعی استعمال والی قینچی سے وکیل کے پیٹ کے نیچے والے پرزے کو کاٹ کر ٹوائلٹ میں بہا دیا ۔
یہ واقعہ ٹوکیو کے میناتو وارڈ میں پیش آیا ، پولیس کے ترجمان نے کنفرم کیا ہے کہ
کاٹ کر ٹوائلٹ میں بہایا جانے والا پرزہ وکیل کا عضو تناسل ہی تھا ۔