ایتاکورا(نیٹ سورسز) جاپان کے شہر ہیروشیما کے میوزیم کی انٹر فیس اگلے اپریل سے چار گنا کر دی جائے گی ۔
ہیروشیما کے اس میوزیم میں انیس سو پنتالیس میں امریکی ایٹمی حملے متاثر اشیاء رکھی گئی ہیں ، جن سے ایٹمی تباہی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
عام بالغ لوگوں کے لئے یہ فیس دوسو ین کر دی جائے گی ۔ جو کہ فلحال پچاس ین ہے ، بزرگ لوگوں کے لئے جن کی عمر پینسٹھ سال سے زیادہ ہے ان کے لئے انٹری فیس تیس ین سے بڑھا کر سو ین کردی جائے گی ۔
بارہ سال سے کم عمر کے بچے اور مڈل سکول سٹوڈنٹ ہمیشہ کی طرح مفت داخلے کے حق دار ہوں گے ۔
یاد رہے میوزیم کی انٹری فیس میں یہ اضافہ چوتالیس سال بعد کیا جا رہا ہے ۔
انیس سو بہتر میں بیس ین کی انٹر فیس کو بڑھا کر پچاس ین کیا گیا تھا ۔
دوہزر چودہ کے مالی سال میں کوئی تیرہ لاکھ زائیرین نے ہیروشیما میوزیم کا وزٹ کیا۔
جن میں دولاکھ تیس ہزار غیر ملکی زائیرین بھی شامل تھے ۔