پاکستان ایمبیسی ٹوکیو میں یوم دفاع 6 ستمر 1965 ء کی یاد میں ایک تقریب ہوئی ، جس میں جاپان اور دیگر ممالک کے سیاستدانوں ، سفارت کار اور ملٹری افیسرز مدعو تھے ۔
اس تقریب میں ہاکستانی ایمبیسڈر جناب فرخ عامل صاحب نے خطاب کیا ، جس میں 65 کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ایمبیسڈر صاحب نے وزیر اعظم صاحب کی “پیس فل نیبرہوڈ”( پر امن ہمسائیگی) ، کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے ، پاکستان کے کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کے مضبوط ہونے کا بھی ذکر کیا ۔