جاپان ریلوے میوزیم کی سیر ،۔

جاپان کا ریلوے میوزیم ،  سائتماکین کے شہر سائیتاما میں واقع ہے ،۔

جے آر ، اومیا اسٹیشن سے  نیو شیٹل نامی ریل میں سوار ہو کر اس میوزیم تک پہنچا جا سکتا ہے ،۔

یہاں جاپان میں ریلوے کی تاریخ اور تکنیک دونوں کو  سمجھنے کے لئے وسیع مواد موجود ہے  ،۔

جاپانی میں ریل کار کی شروعات ، بھاپ والا انجن اور ریل کا ڈبہ ،۔

جاپانی میں ریل کار کی شروعات ، بھاپ والا انجن اور ریل کا ڈبہ ،۔

بھاپ کے انجن ، اور  مسافروں کے سوار ہونے کے ڈبے ، دیکھے جا سکتے ہیں ،۔ لکڑی کے بنے یہ ڈبے اج بھی بہت اچھی حالت میں موجود ہیں ،۔

جاپان میں ریلوے کی شروعات میں ،تھرڈ کلاس کا ایک ڈبہ ۔

جاپان میں ریلوے کی شروعات میں ،تھرڈ کلاس کا ایک ڈبہ ۔

بھاپ کے انجن کے بعد فوراً ہی جاپان میں کیبل کار شروع کر دی گئی تھی  ،۔

کیبل کار کی تکینک میں جاپان نے بہت ترقی کی ہے  ۔ پچھلی صدی کی چھٹی دہائی میں جاپان نے بلٹ ٹرین تیار کر کے چلا دی تھی ،۔

جس کو شین کان سین کہتے ہیں ،۔  شین کان سین ، تکنیک میں یورپی بلٹ ٹرین مقابلے کی بلٹ ٹرین ہے  ،۔

جاپان کی پہلے کیبل کار ، اس سے پہلے بھاپ والے انجن چلتے تھے ،۔

جاپان کی پہلے کیبل کار ، اس سے پہلے بھاپ والے انجن چلتے تھے ،۔

 

پرانی کیبل کار کی حالت سے نظر آتا ہے کہ جنگ کے دوران اور جنگ کے خاتمے  کے بعد بھی ان کو خاصا استعمال کیا گیا ہے

پہلی کیبل کار ،بھاپ کے انجن کی جگہ لیے والی پہلی کار ، ۔

پہلی کیبل کار ،بھاپ کے انجن کی جگہ لیے والی پہلی کار ، ۔

کیبل کار کی تکینک میں اس وقت جاپان دنیا  بھر میں لیڈر مانا جاتا ہے ،۔

کیبل کار کی تکینک کو سمجھنے کے لئے یہاں ،کیبل کار کی موٹریں موجود ہیں ،۔ پرانی موڑوں سے لے کر جدید ترین موٹر کے ماڈک رکھے ہوئے ہیں ،۔

ریل کی پٹریون کے سائیز ، پٹریون کے درمیان فاصلے کی تاریخ سے لے کر پٹریوں کو جوڑنے  کے متعلق بھی جانکاری کا مواد ہے  ،۔

میجی شہنشاھ کے دور میں ریلوے کی شروعات ہوتی ہیں ،۔

شہنشاہ میجی کے استعمال میں رہنے والی تاریخی ریل کار،۔ میجی کے دور میں جاپان ریلوے کی بنیادیں رکھی گئیں ،۔

شہنشاہ میجی کے استعمال میں رہنے والی تاریخی ریل کار،۔
میجی کے دور میں جاپان ریلوے کی بنیادیں رکھی گئیں ،۔

شہنشاھ کے استعمال کی کار کو چھت کے نیچے بڑی احتیاط اور سنبھال کے ساتھ رکھا جاتا تھا  ،۔ اس لئے شہنشاھ کےاستعمال کی کاریں بڑی اچھی حالت میں آج بھی موجود ہیں ،۔

جاپانی شہنشاھ تائیشو کے استعمال میں رہنے والی تاریخیریل کار ۔

جاپانی شہنشاھ تائیشو کے استعمال میں رہنے والی تاریخی ریل کار ۔

مجی کے بعد شہنشاھ تائیشو کا دور آتا ہے ،۔ ہر شہنشاھ اپنے زمانے میں اپنی کار استعمال کرتا ہے ،۔ پہلے شہنشاھ کی کار کو تاریخی روثہ کے طور پر رکھا جاتا ہے  ،۔

جاپانی شہنشاھ "شوا" کے ذاتی استعمال میں رہنے والی تاریخی ریل کار۔

جاپانی شہنشاھ “شوا” کے ذاتی استعمال میں رہنے والی تاریخی ریل کار۔

 

شہنشاھ شووا ، جس کی وفات انیس سو ٹھاسی میں ہوئی ، اس کے دورمیں جاپان نے بہت اونچ نیچ دیکھی ہیں ،۔

شہنشاھ شووا کی کار کا اندرونی منظر۔

شہنشاھ شووا کی کار کا اندرونی منظر۔

یہ کار  جنگ میں شکست کے بعد امریکی فاتح فوج کے جنریلوں کے استعمال میں بھی رہی ہے  م،

شہنشاھ کے استعمال میں رہنے والی کار کا نقشہ،۔

شہنشاھ کے استعمال میں رہنے والی کار کا نقشہ،۔

کار کے اندر  دیکھ کر کوالٹی اور لگژری کا احداس ہوتا ہے  ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.