یاسکونی کے ٹیمپل میں دھماکے کے ملزم کورین شہری کو قید کی سزا

نیٹ سورس کازو: پچھلے سال 2015 کے نومبر 23 کو یاسکونی کے مندر میں بم دھماکے کے مجرم کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ،۔
28 سالہ کورین مجرم  نے یاسکونی کے توائلٹ میں دھماکہ کیا تھا  جس میں کسی فرد کو کوئی ذد نہیں پہنچی تھی ،۔
مجرم دھماکہ کرتے ہی جاپان سے فرار ہو گیا تھا ۔
فرار ہونے کے دو ہی ہفتے بعد مجرم چانگ ھانگ  دوبارہ جاپان میں انٹر ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا ، گرفتاری کے وقت مجرم سے دو کلو دھماکہ خیز مواد  برامد ہوا تھا ۔
مجرم کو چار سال قید کی سزا سانئی گئی ہے ،۔
سرکاری وکیل نے پانچ سال کی سزا کا مطابہ کیا تھا ،۔
مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا ،
لیکن اس نے کہا کہ وہ یاسکونی ٹیمپل کو نقصان دینے سے زیادہ کورین میڈیا میں خود کو ہیرو بنا کر پیش کرنا چاہتا تھا ۔
یاد رہے  یاسکونی مٹیمپل میں جاپان کے لاکھون ہی شہدا ء کی روحیں مقیم ہیں ، جن میں دوسری جنگ عظیم میں وار کرمنل قرار دئے گئے افراد اور فوجی جنرلوں کی روحیں بھی ہیں ،۔
جینی اور کورین لوگ  یاسکونی ٹیمپل کو جاپان کے استعماری دور کی نشانی ہونے کی وجہ ہونے کا یقین رکھتے ہیں ۔ اس لئے جینی اور کورین نسل کے لوگ یاسکونی کے ٹیمپل سے عناد رکھتے ہیں ،۔
تین سال پہلے بھی ایک کورین کو یاسکونی میں آگ لگانے کے جرم میں سزا ہو چکی ہے ۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.