اوکادا نے وزارت خارجه کی پریس بریفنگ ، میڈیا کے سبھی لوگوں کے لیے کھول دی هیں ـ

نیٹ سورس : جاپان کے وزیر خارجه اوکادا کھاتسویانے اپنے الفاظ کو سچا کردیکھایا ہے ، انہوں نے منگل کے روز هونے والی وزارت خارجه کی پریس بریفنگ میں شامل هونے کے لیے پریس کلب کا ممبر هونے کی شرط کو نظر انداز کردیا ہے ، یہاں کوئی ٣٠ غیر ملکی میڈیا گے نمائندے اور رپوٹر شامل تھے جو که جاپان پریس کلب کے ممبر نهیں هیں
اوکادا نے اپنی ١٨ ستمبر وای کانفرنس مين کہا تھا که وھ وزارت کے پریس کلب میں تبدلی کریں گے
اب جاپان کی وزارت خارجه کی پریس کانفرنس ميں غیر ملکی میڈیا کا کارڈ رکھنے والے صحافی یا فری لانسر صحافی بھی شامل هو سکیں گے ، شمولیت کے خواہشمند صحافیوں کو وزارت خارجی کی ویب سائیٹ پر جا کر خود کو ایڈوانس میں رجسٹر کروانا هو گا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.