محکمے کی گاڑی کو سواریاں ڈھونے کے لیے استعمال کرنے پر پولیس افسرمعطل

نیٹسورس : کیوتو کے جویو پولیس اسٹسن کا ایک افسر جس کا نام نهیں بتایا کيا هے اس پر الزام ایا هے که اس نے پولیس کی گاڑی کو گولف ٹورنامنٹ دیکھنے لے لیے آئے آٹھ لوگوں کو لانے اور لے جانے کے لیے استعمال کیا ہے ـ
واقعات کے مطابق کیوتو کے جویو کنٹری کلب میں ٢٤ سے ٢٧ سمبر کو هونے والے ایشیا پیسیفک ٹورنامنٹ جس میں جاپان کے مشہور ٹین ایج گولفر ایشیکاوا ریو کی شمولیت نے مقبول کردیا تھا اس میں شامل هونے کے لیے آئے کچھ لوگوں نے جویو پولیس اسٹیشن کے مجاز افسر کو فون کرکے بتایا که ان کو پارکنگ میں گاڑی پارک کرنے کی جگه نهیں مل رهی هے ، جس پر افسر نے ان کو گاڑی پولیس اسٹشن لے کر انے کا کہا ، جہان ان کی گاڑی کو پارک کرکے پولیس افسر نے ان لوگوں کو پولیس کی گاڑی میں گولف گراؤنڈ تک پہنچادیا
شام کو کھیل کے ختم هونے پر انہی لوگوں کے دوبارھ فون پر پولیس افسر نے ان کو واپس پولیس اسٹیشن تک پولیس کی گاڑی میں سوار کر کے دیا ـ
اس پولیس افسر کا کہنا ہے که
اب میں اس بات پر خود کو بیوقوف محسوس کر رها هوں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.