ٹوکیو میں لاوارث سائیکلوں میں ریکارڈ کمی ۔
نیٹ سورسز ایتاکورا:جاپان کی ٹوکیو کورمنٹ نے بتایا ہے کہ 2016ء کے مالی سال میں شہر کے اسٹیشنوں پر لاواث چھوڑ دئے گئے سائیکل صرف 34247چونتیس ہزار دو سو سنتالیس دانے ٹھکانے لاگئے گئے ہیں ،۔ جو کہ پچھلے مالی سال کی نسبت کوئی 2700 دو ہزار سات سو دانے کم ہیں ،۔
سرکاری ترجمان نے بتایا ہے کہ تاریخ میں سب سے زایدہ لاوارث سائکل 1990ء میں ملے تھے ، جن کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار دانے تھی ،۔
سن 2014ء میں ٹوکیو کے آکابانے اسٹیشن کے اردگرد سے کسی بھی ااسٹیشن سے زیادہ سائیکل ٹھکانے لگائے گئے تھے م،
آکیہارا بارا اسٹیشن جہان ایشاکی سب سے بڑی الیکٹرونس کی مارکیٹ ہے ،۔ یہاں اسٹیشن اور ملحقہ دوکانداروں کی مشترکہ آگاہی مہم کا مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملا ہے کہ اکیہابار کے قریب سے صرف 302دانے ملے ہیں جو کہ پچھلے دو سال کی نسبت صرف نصف کی تعداد میں ہیں ،۔
یاد رہے یہ جاپان بھر سے ملنے والے لاوارث سائیکل بہت ہی اچھی حالت کے ہوتے ہیں جو کہ افریقہ اور دیگر براعظمون کو ایکسپورٹ کر دئے جاتے ہیں م،۔