نیٹ سورسز ایتا کورا : ٹوکیو کے ایک پارک میں بھڑوں کے دو چھتے فائیر برگیڈ والوں نے پولیس کی نگرانی میں تباھ کر دئے ہیں ،۔
واقعات کے مطابق ان بھڑوں نے مورخہ اکیس جولائی کے دن ، پانچ اور چھ سال کے نرسری کے بچوں اور ان کی ٹیچر پر حملہ کر کے ان کو ڈنگ مارے تھے ،۔
نرسری کے یہ بچے پارک میں کیمپ منا رہے تھے جب سیر کے دوران بھڑوں نے حملہ کر کے بائیس بچوں اور ان کی ٹیچر کو ڈنگ مار مار کر زخمی کر دیا تھا ، زخمیوں کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی ،۔
مبینہ طور پر سب بچوں اور ان کی ٹیچر کو معمولی زخم آئے تھے ،۔ اب سب کی حالت خطرے سے باہر اور معمول کے مطابق ہے ،۔
موقع واردات کے قریب پائے جانے والے فقط یہی دو چھتے ملے تھے جن کو فائیر برگیڈ والوں نے فوراً تلف کر دیا ، تاکہ ائیندہ ایسا اندوناک واقعہ پیش نہ آئے ،۔