ماں کی میت کی بے قدری پر جاپانی گرفتار

نیٹ سورسز کازو : توچیگی کین کے موکا شہر میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ماں کی میت کے کفن کرنے کی بجائے گھر پر ہی رکھ لیا تھا ،۔
46 سالہ ہاشی موتو جو کہ بے کار ہے ، اپنی ماں کے ساتھ ایک کرائے کے گھر میں رہتا تھا ،۔
18 جولائی کو جب ہاشی موتو کی بڑی بہن ماں کو ملنے آئی تو اس نے ماں کی گلی سڑی لاش کو دیکھ کر پولیس کو بلا لیا ،۔
مالک مکان نے بھی پولیس کو بتایا ہے کہ کچھ دن سے اس کو بھی شک تھا کہ مکان میں کچھ ہوا ہے
کیونکہ ان سے ایک کھڑکی کی درز سے مکھیوں کو اندر باہر جاتے دیکھا تھا م،۔
ہاشی موتو نے پولیس کی گرفتاری کے بعد خاموشی اختیار کر لی ہے
اس نے پولیس کو بس مختصر بیان دیا ہے کہ
اس کے پاس ماں کے اخری انتظامات کے لئے رقم نہیں تھی ، اس لئے اس نے ماں کو ایسے ہی چھوڑ دیا تھا ،۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بھی لاش پر کسی بیرونی تشدد کے نشانات نہیں ملے ،۔
ہاشی موتو کی ماں قدرتی موت مرئی تھی ،۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.