ٹوکیو اولمپک 1964ء اور اب ہونے جا رہے ہیں ٹوکیواولمپک 2020 ،۔ 1964ء میں ہونے والے اولمپک ایشیا میں اولمپک گیم کا پہلا انعقاد تھا ،۔
تو 2020 ایشیا کو تکنیک اور ذیزائین کی بلندیوں کی طرف جانے کا نقطہ اغاز بھی کہا جا سکتا ہے ،۔
اولمپک کے لئے تیار کیا جانے والا سٹیڈم ، اس پر کام شروع ہوئے سات ماھ ہو چکے ہیں ،۔ یہاں بڑی بڑی کرینیں سامان کو ان لوڈ کرتے ہوئے نظر آتی ہیں ،۔
سٹیڈیم کا ابتدائی ذیزئین ایک عراقی ارکیٹیچر زاھا حدید نے تیار کیا تھا ،۔
جو کہ لاگت کی بہتات کی وجہ سے سکریپ کر دیا گیا تھا ، اس پر 250 بلین ین کا خرچ ہونا تھا ،۔
موجدہ زیر تعمیر اسٹیڈیم 62 سالہ جاپانی ارکٹیکچر ، کینگو کوما نے تیار کیا ہے ،۔
اولمپک کھیلوں کا آغاز 24 جولائی 2020ء کے روز یعنی آج سے ٹھیک تین سال بعد ہو گا ،۔
سٹیڈیم کی تکمیل کھیلوں کے آغاز سے 8 ماھ پہلے نومبر 2019ء میں متوقع یے ،۔
سٹیڈیم میں 80,000 افراد کی گنجائیش ہو گی ۔