ایتا کورا: جاپان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے جائینٹ سوفٹ بنک ٹوکیو میں روبوٹ کیفے کھول رہا ہے ،۔
سوفٹ بنک ایک ٹرائل سروس کے طور پر شروع میں ٹوکیو کے تین سٹورز میں یہ سروس شروع کر رہا ہے ،۔
یہ سروس دو اگست سے سوفٹ بنک کے ٹوکیو گنزا والے سٹور پر میسر ہو گی ،۔
سٹور وزٹ کرنے والے کسٹمرز کو ایک روبوٹ سرو کرئے گا ، کسٹمر سے اس کی پسند کی کافی چائے کا پوچھے گا ، مشروب میں چائے کافی یا شکر کے تناسب کو روبوٹ کی سکرین سے ایڈجیسٹ کیا جا سکے گا ،۔
مشروب نوشی کے دوران کسٹمر اس روبوٹ کو “فرینڈ “ کے طور پر ایڈ کرسکتے ہیں ،۔
فرینڈ ایڈ ہونے پر روبوٹ کسٹمر کا چہرہ یاد کر لے گا ۔
چہرہ یاد کرنے کے لئے مائیکروسوفٹ کے پروگرام استعمال کئے جائیں گے جن سے انسانی چہرے کو ستائیس پوائینٹ سے یاد کر لیا جاتا ہے م،۔
اگلے دفعہ جب یہ کسٹمر سوفٹ بنک کے کسی بھی روبو کیفے پر پہنچے گا تو روبوٹ اس کو پہچان کر نام لے کر مخاطب کرئے گا
اور کسٹمر کی پسندیدہ چائے ، کافی یا مشروب جو کہ اس نے پچھلی وزٹ میں نوش کیا تھا اس کے مطابق چائے کافی کی آفر کرئے گا ،۔
مستقبل میں سوفٹ بنک کے تمام سٹوروں پر روبو متعارف کروانے کا منصوبہ ہے
تاکہ کسٹمر جب انتظار کر رہے ہوں ان کو روبوٹ ، چائے کافی کی افر کرئے ۔