سڑک پر رسہ تان کر موٹر سائیکل سوار کو زخمی کرنے پر ارادہ قتل کے الزام میں گرفتار

سڑک پر رسہ تان کر موٹر سائیکل سوار کو زخمی کرنے پر ارادہ قتل کے الزام میں گرفتار

نیٹ سورسز ایتاکورا: کانا گاواکین  کاواساکی پولیس نے ایک باون سالہ بیکار شخص کو ارادہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے ،۔

پولیس کے مطابق ، ملزم نیشنل روڈ 132 پر شام سات بجے ہیگاشی دائیچو کے مقام پر، سڑک کو کراس کرتا ہوا رسہ تان رہا تھا ،۔

ملزم کو رسہ تانتے ہوئے ایک راھ گیر نے دیکھ کر پولیس کو فون کیا ، فون وصول کرتے ہیں پولیس حرکت  اہلکار تیزی سے موقع واردات پر پہنچے لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے چیبا کین کے فونا باشی شہر کا ایک  29 سالہ مرد موٹر سائیکل سوار اس رسے سے ٹکرا کر زخمی ہو چکا تھا ،۔

پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچانے کے انظام کے ساتھ ساتھ اوشیرو نامی ملزم کو ارادہ قتل میں گرفتار کر لیا ہے ،۔

ملزم نے سڑک پر ایک میٹر اونچائی پر بیس میٹر کی سڑک کو کراس کرتا ہوا رسہ تانا تھا ، ملزم نے رسہ تاننے کا اعتراف کر لیا ہے ،۔

لیکن ارادہ قتل کی نیت سے منحرف ہے ،۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ صرف ٹریفک کو روکنا چاہتا تھا ،۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.