جاپانی وزارت تعلیم کے اعلی افسر رشوت کے الزام میں گرفتار ،۔
نیٹ سورسز ایتاکورا : ٹوکیو میں پبلک پراسیکوٹر نے وزارت تعلیم کے ایک اعلی افسر کو یہاں بدہ کے روز رشوت کے الزام میں گرفتا کر لیا ہے ،۔
اٹھاون سالہ ملزم “ سانو “ جو کہ محکمہ تعلیم میں ڈائیرکٹر جنرل ہے ،اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے میڈکل میں داخلے کی عوض میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ایک بھاری گرانٹ کی منظوری دی تھی ،۔
وزیر تعلیم جناب ہایاشی ے سانو کی گرفتاری پر قوم سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی وزارت پولیس کے لئے ہر قسم کا تعاون کرئے گی ،۔
گرانٹ وصول کرنے والی یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ پولیس ان کے پاس تحقیقات کے لئے آئی ہے اور یونیورسٹی تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے ،۔
پولیس نے اس کیس میں ٹوکیو کی ایک کنسلٹنٹ کمپنی کے اہلکار سنتالیس سالہ تانیگوچی کو بھی گرفتا کیا ہے ،۔
جس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ سانو اور میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان معاملات کروانے میں شامل ملزم ہونے کا الزام ہے ،۔