جاپان میں گرمی کی شدت ، لو لگنے سے مرنے والوں کی نفری سو سے بڑھ چکی ہے ،۔
نیٹسورس ایتاکورا : جاپان کی فائیر اینڈ ڈسٹرک مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک بھر سے ستاون ہزار پانچ سو چونتیس (57534) لوگوں کو لو لگنے ، یا لولگنے کی علامات کی وجہ سے ہسپتال پہنچیا گیا ،۔
م،ئی جون اور جولائی کے تین مہینوں میں ہسپتال پہنچنے والے ان افراد میں سے ایک سو پچیس کی موت واقع ہو گئی ،۔
یاد رہے پچھلے سوموار اور منگل کے دن یہاں سائیتاما کے شہر کوماگایا میں درجہ حرارت چالیس تک پہنچ گیا تھا ،۔ درجہ حرارت چالیس سے اکتالیس سنٹی گریڈ تک کا یہ ریکارڈ ، توچی گی ، گمنا اور سائیتاما کے سنگم کے شہر اور دیہاٹ میں ہر سال ریکارڈ کیا جاتا ہے ،۔