جاپان کی شاہی فوج کا مدفون اسلحہ برامد ،۔
نیٹ سورسز ایتاکورا: یہاں ٹوکیو میں ایک پرائمری سکول کی تعمیر کے دوران دوسری جنگ عظیم کا دفن کیا ہوا بھاری مقدار میں اسلحہ برامد ہوا ہے ،۔
اسلحے میں چودہ سو بندوقیں اور بارہ سو تلواروں کے علاوہ بھاری مقدار میں گرنیڈ اور دیگر چیزیں برامد ہوئی ہیں ،۔
تاناشی پرائمری سکول کی گراؤنڈ میں یہ اسلحہ دو میٹر کی گہرائی میں دفن تھا ،۔
سکول کی انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اور پولیس کی نگرانی میں یہ اسلحہ متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا ہے ،۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اسلحہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر انیس سو پنتالیس میں دفن کیا گیا ہو گا ،۔
یاد رہے جاپان میں دوسری جنگ عظیم کے بم دریافت ہوتے رہتے ہیں
لیکن اتنی بھاری مقدار میں شاہی فوج کا دفن کیا ہوا اسلحہ پہلی بار ملا ہے ،۔