جاپان میں لاوارث مکانات کی ریکارڈ تعداد ،۔
نیٹ سورسز ایتاکورا: سن دو ہزار اٹھارہ کے ایک سروے کے مطابق جاپان میں لاواث مکانات اور جائیدادوں کی تعداد چوراسی لاکھ چھ ہزار پائی گئی ہے ،۔ جو کہ پانس سال پہلے کے سروے میں صرف دو لاکھ ساٹھ ہزار تھی ،۔
جاپان کی کم ہوتی ابادی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے کہ مرنے والوں کے وارثین جائیداد کو اپنے نام کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ،۔
مشرقی جاپان کے کین یاماناشی میں ایسے لاوارث جائیداوں کی تعداد سب سے زیادہ پائی گئی ہے اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر مغربی جاپان کے کین واکا یاما کین ہے ،۔
جاپان کے ٹوٹل لاوارث ماکانات میں سے تئیس اعشاریہ تین فیصد یاماناشی میں ہیں اور اس کے بعد واکایاما میں بیس اعشاریہ تین فیصد ہیں ،۔
سب سے کم لاوارث مکانات والے کینوں میں پہلے نمبر پر سائیتاما کین ہے اور اس کے بعد اوکیناوا کین ہے ،۔
مندجہ بالا دو کینوں میں بہت کم مکانات لاوارث پائے گئے ہیں م،۔