نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ پولیس اکتوبر میں ایک آزمائشی نظام شروع کرے گی جو ایمرجنسی کال کرنے والوں کو کسی واقعے کی اطلاع دیتے وقت اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت مہیا کرئے گا۔
یہ نظام، حادثات، قدرتی آفات اور دیگر واقعات کے لیے استعمال کیے جانے کی کوشش ہے، اس کا مقصد پولیس اہلکاروں کو دیکھ اور سن کر جائے وقوعہ کی صورت حال کو سمجھتے ہوئے ایک تیز ابتدائی ردعمل کے لئے تیار کرنا ہے۔
چھ ماہ کی آزمائشی مدت کا یہ سسٹم بہتری کی نشاندہی کے بعد اگلے سال اپریل (2023ء) سے باضابطہ طور پر کام کرنا شروع کر دے گا۔
خبروں کے سورس کے مطابق، متعلقہ ویڈیو یا فوٹو کو اپ لوڈ کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے ویب سائٹ پر لنک بھیجے جانے سے پہلے ایمرجنسی کال کرنے والوں سے ان کی رضامندی طلب کی جائے گی۔